نائیجریا کی حکومت شدید سیاسی بحران کا شکار ہوگئی

جمعہ 31 جنوری 2014 08:15

نائیجر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)نائیجریا کی حکومت شدید سیاسی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 11سینیٹرز نے حزب اختلاف کی جماعت آل پروگریسو کانگرییس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان سینیٹرز کا موٴقف ہے کہ جماعت میں ہونے والی تقسیم اور دھڑے بندیوں کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس سے قبل صدر گڈ لک جوناتھن کی جماعت سے تعلق رکھنے والے 37 ارکان اسمبلی پہلے ہی اپوزیشن میں شامل ہو چکے ہیں۔ نائیجریا میں اگلے سال فروری میں پارلیمان اور سینیٹ کے انتخابات منعقد ہوں گے۔