جنوبی سوڈان، حکومت کا تختہ الٹنے کے شبے میں گرفتار سات سیاستدانوں کو رہا کر دیا گیا

جمعہ 31 جنوری 2014 08:15

جوبا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)جنوبی سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کے شبے میں گرفتار سات سیاستدانوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سات ان افراد میں شامل تھے، جنہیں سابق نائب صدر رک مچار کا ساتھ دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم حکام نے بتایا ہے کہ بقیہ چار سیاستدانوں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ رہائی ایتھوپیا میں ہونے والے امن مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ اس اجلاس میں جنگ بندی پر بھی اتفاق رائے ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لڑائی ابھی تک جاری ہے۔