زمبابوے نے چار ممالک کی کرنسیوں کو قانونی درجہ دے دیا

جمعہ 31 جنوری 2014 08:15

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)زمبابوے نے چار ممالک کی کرنسیوں کو قانونی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ زمبابوے کے مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران ملکی اقتصادی شعبے میں ہونے والی ترقی کی وجہ سے چین کے علاوہ مزید تین کرنسیوں کو قانونی درجہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح اب زمبابوے کے تاجر چینی یوآن، بھارتی رویے، جاپانی ین اور آسٹریلوی ڈالر میں کاروبار کرسکتے ہیں۔ زمبابوے نے شدید افراط زر کے بعد 2009ء میں اپنی ملکی کرنسی ختم کر دی تھی۔ اس کے بعد معاشی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے امریکی ڈالر اور جنوبی افریقی رنڈ میں ملکی انتظام چلایا جا رہا تھا۔