بھارت اور سعودی عرب آئندہ ماہ دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرینگے ، پی چدم برم

جمعہ 31 جنوری 2014 08:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ بھارت اور سعودی عرب آئندہ ماہ دفاعی تعاون معاہدے پر دستخط کرینگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ سعودی شہزادہ اور وزیر دفاع سلمان بن عبدالعزیز آئندہ ماہ نئی دہلی کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شہزادے کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے جائینگے جس کے تحت دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :