زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ، 14کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے بعد 7ارب 99 کروڑ ڈالر تک آگئے

جمعہ 31 جنوری 2014 08:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سٹیٹ بینک کی طرف سے مختلف اداروں کو 14 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے بعد یہ ذخائر 8ارب ڈالر سے بھی کم سطح پر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق سٹیٹ بینک نے گزشتہ روز 14کروڑ ڈالر ادا کئے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کم کرکے 7ارب 99کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو ملکی درآمدات کی ضروریات کیلئے انتہائی کم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :