ڈیرہ اللہ یار ، بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 16 زخمی

جمعہ 31 جنوری 2014 08:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر شالی لیکر جانیوالی پک اپ گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص حقداد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے جن میں بدل خان ‘ گل شیر ‘ خادم حسین ‘ محمد بخش ‘ ندیم ‘ شاہ محمد ‘ آرچل ‘ محمد شریف ‘ محمد رمضان ‘ رابیل ‘ عبدالحمید ‘ محمد بچل ‘ عبدالحمید ‘ رفیق ‘ نصر اللہ اور عبدالحسن شامل ہیں پولیس کے مطابق دھماکے میں 15 سے 18 کلو گرام وزنی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ اور نٹ بلٹ شامل تھے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی ڈیرہ اللہ یار پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :