سابق چیئرمین اوگرا درخواست ضمانت کیس کی سماعت،توقیر صادق کی گرفتاری کو ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور نیب اور دیگر ادارے چالان اور اہم کارروائیاں مکمل نہیں کرسکے، وکیل صفائی، عدالت کا پراسیکیوٹر سعیدالرحمن کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

جمعہ 31 جنوری 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں توقیر صادق کے وکیل سردار عصمت اللہ نے موقف اختیار کیا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کو ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور نیب اور دیگر ادارے چالان اور اہم کارروائیاں مکمل نہیں کرسکے اور اس پر ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ گذشتہ دو سماعتوں پر بھی نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ دلائل سننے کے بعد جسٹس ریاض احمد خان نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرکے نیب کے پراسیکیوٹر سعیدالرحمن کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔