فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپیئن مائیکل شوماکر مصنوعی کوما سے باہر آگئے، حالت میں بہتری کی امید

جمعہ 31 جنوری 2014 08:08

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپیئن مائیکل شوماکر مصنوعی کوما سے باہر آگئے ہیں۔ اْن کی خاتون منیجر زابینے کیم کے مطابق اْن کو دی جانے والی بیہوشی کی دوا کی مقدار کم کر دی گئی ہے تاہم ان کے پوری طرح ہوش میں آنے کے عمل میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مائیکل شوماکر کی فیملی نے ایک بار پھر گزارش کی ہی کہ مائیکل شوماکر کی بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اْن کے ڈاکٹروں کو تنگ نہ کیا جائے اور اْن کی فیملی کے نجی معاملات کو پوشیدہ رکھنے کا احترام کیا جائے۔

مائیکل شوماکر 29 دسمبر 2013 ء کو فرانس میں ایک سکیینگ حادثے کا شکار ہوئے تھے، جس میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی اور انہیں تب سے ڈاکٹروں نے مصنوعی کومے میں رکھا ہوا ہے۔