اسلام آباد،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خاموشی سے عوام پربجلی گرادی،200سے زائدیونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی ختم کرکے 300ارب کابوجھ ڈالنے کی منظوری

ہفتہ 1 فروری 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خاموشی سے عوام پربجلی گرادی ،200سے زائدبجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی ختم کرکے صارفین پر300ارب روپے کابوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ 200سے زائدیونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کوسبسڈی نہیں دی جائے گی یہ سبسڈی ختم ہونے کے بعد200سے زائدیونٹ استعمال کرنے والے گھریلواورکمرشل صارفین سے 300ارب روپے حاصل ہوں گے اوربجلی تقریباً4روپے فی یونٹ مہنگی ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :