مدارس نصاب کو معیاری بنانا وزارت مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، آئندہ حج سیزن کے لیے حج پالیسی کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ کوئی کمی یا کوتاہی نہ رہے ،سردار محمد یوسف، وفاقی حکومت نے کنٹرول جنرل آف پرائسز کے اختیارات صوبائی حکومتوں ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اور تمام ضلعی رابطہ افسران پر عائد کی گئی ہے ، راؤ محمد اجمل خان،خوراک و زراعت کے تخمینے کے مطابق 30سے 40 فیصد اناج ، سبزیاں اور پھل ہر سال دنیا میں ضائع ہورہے ہیں،رجب علی بلوچ و دیگر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

ہفتہ 1 فروری 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2014ء کے حج سیزن کے حج پالیسی کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ کوئی کمی یا کوتاہی نہ رہے ، پاکستان میں تما م مدارس کے نصاب کو معیاری بنانا وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اٹھارہویں ترمیم کے بعد اسلامی تعلیمات کا مضمون صوبوں کو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار راؤ محمد اجمل خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کنٹرول جنرل آف پرائسز کے اختیارات صوبائی حکومتوں ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اور تمام ضلعی رابطہ افسران پر عائد کی گئی ہے ، وزیر برائے مذہبی امور نے ایوان کو بتایا کہ بھارت کے ساتھ اجمیر شریف اور سرہند کی زیارت کا معاہدہ ہوا حکومت ہندو برادری کے حوالے سے اقدام اٹھانا چاہتی ہے تو خوش کی بات ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی لال چند کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے ایوان کو بتایا کہ بھارت کے ساتھ اجمیر شریف اور سرہند کی زیارت کا معاہدہ ہوا حکومت ہندو برادری کے حوالے سے اقدام اٹھانا چاہتی ہے تو خوش کی بات ہوگی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک و زراعت رجب علی بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ خوراک و زراعت کے تخمینے کے مطابق 30سے 40 فیصد اناج ، سبزیاں اور پھل ہر سال دنیا میں ضائع ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اناج سبزیوں اور پھلوں کو سٹور کرنے کا کوئی میکنزم نہیں ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز علی نے ایوان کو بتایا کہ مینگروو کے جنگلات نہیں کاٹے گے اور ایک تخمینہ کے مطابق سندھ کے ڈیلٹا میں لگ بھگ 80ہزار ہیکٹر رقبے اور بلوچستان میں لیسائی ، ہو ، کلمت خوڑ اپر گوادر کی خلیج کے علاقوں میں تین ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پاکستان کے مینگرو جنگلات پھیلے ہوئے ہیں ۔

رکن اسمبلی نگہت پروین کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ 2014ء کے حج سیزن کے حج پالیسی تیار کی جارہی تاکہ کوئی کمی یا کوتاہی نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ پرائیویٹ ٹور آپریٹر ڈیل کرتے ہیں کرائے پی آئی اے بڑھاتا ہے اور حج کے حوالے سے پی آئی اے سے بات کرینگے ۔ رکن اسمبلی زہرا ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں تمام مدارس کے نصاب کو معیاری بنانا وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ۔

ملک میں زیادہ تر مدارس نجی شعبے چلا رہے ہیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد اسلامی تعلیمات کا مضمون صوبوں کو منتقل کردیا گیا ہے اب یہ ایک صوبائی معاملہ ہے ۔ رکن اسمبلی سراج محمد خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار راؤ محمد اجمل خان نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے کنٹرول جنرل آف پرائسز کے اختیارات صوبائی حکومتوں ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اور تمام ضلعی رابطہ افسران پر عائد کی گئی ہے اس سے اب وفاقی حکومت یعنی وزارت صنعت و پیداوار کی بجائے وہ اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ کنٹرولر جنرل آف پرائسز کے اختیارات استعمال کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص دفعہ 3 کے تحت جاری کئے گئے کسی حکم کی خلاف ورزی کرے تو اس کے تحت جاری کئے گئے کسی حکم کی خلاف ورزی کرے تو اس پر جرمانہ یا سزائے قید عائد کرسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرولر جنرل کی منظوری کے بغیر کسی ضروری شے کا کوئی بھی ڈیلر امپورٹر یا پروڈیوسرز اس ضروری شے کی قیمت نہیں بڑھا سکتا ۔