کویت، شاہی خاندان کے شیخ محمد الفیصل المالک الصباح قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

ہفتہ 1 فروری 2014 08:41

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)کویت کے شاہی خاندان کے شیخ محمد الفیصل المالک الصباح جمعہ کے روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گے ہیں ”انا اللہ و انا علیہ راجعون“۔

(جاری ہے)

کویت امیری دیوان کے ایک اعلان کے مطابق شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد الفیصل المالک الصباح جمعہ کے روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گے۔ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ادا کر دی گئی اور ان کو مقامی قبرستا ن میں سپردے خاک کر دیا گیا ہے ۔مرحوم کی عمر 88برس تھی۔