القاعدہ جنگجووٴں کے حملے میں 15 یمنی فوجی ہلاک

ہفتہ 1 فروری 2014 08:42

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں القاعدہ کے مشتبہ جنگجووٴں نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کر کے پندرہ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔یمن کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کو حضر موت کے علاقے شبم میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا ہے،جس کے نتیجے میں پندرہ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملہ آوروں کے بارے میں شْبہ ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی عہدے دار کے مطابق جھڑپ میں بعض حملہ آور بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں لیکن جنگجو انھیں اپنے ساتھ اٹھا لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔القاعدہ کے جنگجووٴں نے حضرموت میں جاری کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے۔حضرموت جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے جنگجووٴں کا مضبوط گڑھ ہے۔اس صوبے میں دسمبر کے وسط سے مقامی قبائلیوں اور یمنی فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔قبائلی ایک چیک پوائنٹ پر اپنے ایک سردار سید بن ہبریش اور ان کے محافظوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے یمن کی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :