لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی اورگیس کا بحران شدت سے جاری

ہفتہ 1 فروری 2014 08:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی اورگیس کا بحران شدت سے جاری ہے۔ عام آدمی حیران ہے کہ سی این جی اورصنعتیں بند ہونے کے باوجودگیس نہیں مل رہی،جبکہ اے سی اورپنکھے بند ہیں لیکن بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔عوام نے نئی حکومت کو ووٹ دیئے تھے کہ بر سرِ اقتدار آ کر گیس اور بجلی جیسے ان کے بنیادی مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے لیکن وہ کہتے ہیں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

سردیوں میں گیس نایاب ہے،بجلی بھی گھنٹوں غائب رہتی ہے۔گیس کا شارٹ فال روزانہ 1500 ملین کیوبک فٹ جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ،شہروں اور دیہات میں 12 سے 15 گھنٹے بجلی بند رہنا معمول ہے۔گیس نہ آنے کی وجہ سے روٹی بھی نہیں پکتی۔انرجی ماہرین گرمیوں کے حوالیسے ابھی سے منصوبہ بندی کی ضرورت پرزور دیتے ہیں،ان کاکہناہے کہ گرمیوں سے پہلے بجلی بحران کے لئے بڑے اور ٹھوس اقدمات نہ کئے تو کاروبار کے نقصان کے ساتھ ساتھ عوام پنکھے کی ہوا سے بھی محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :