قرضہ سکیم ، جانوروں کی افزائش کرنے کے لئے بھی قرضے دیئے جائیں،سینٹ کی قائمہ

ہفتہ 1 فروری 2014 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے وزیر اعظم قرضہ سکیم کے تحت جانوروں کی افزائش کرنے کے لئے بھی قرضے دیئے جائیں جبکہ پاکستان میڈیکل ویٹنری کونسل نے بتایا ہے کہ بے نظیر یونیورسٹی کا ہمارے ساتھ الحاق نہیں ہے ۔یونیورسٹی کو منع کرنے کے باوجود بچوں کو داخلے دیئے جارہے ہیں ۔

جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن فرح عاقل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان میڈیکل ویٹنری کونسل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں گھروں میں پالتو جانوروں کو ویکنیشن نہیں دی جاتی ۔پاگل کتے کا دنیا میں کہیں بھی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث پالتو جانوروں سے بچوں کو بیماریاں ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

رکن کمیٹی ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں کی افزائش نہیں ہو رہی اور جانور درآمد کئے جارہے ہیں ۔شیشم کے درخت سوکھ گئے ہیں ۔فیصل آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بات کی کہ ٹیم بھیجے جائیں مگر ابھی تک ٹیم نہیں بھیجی گئی ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ وزیر اعظم قرضہ سکیم میں جانوروں کی افزائش کے لئے قرضہ دیئے جائیں۔سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ قرضہ کی واپسی کے لئے وقت بڑھانا ہوگا اور واپسی کے لئے پانچ سال کی مدت رکھی جائے کیونکہ جانوروں کی افزائش سے آمدن تاخیر سے آنا شروع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :