آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان، گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 فروری 2014 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا، گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارشوں کی توقع ہے۔جاڑا رخصت ہونے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملکہ کوہسار مری سمیت اکثر پہاڑی علاقے اتوار سے برف کی سفید چادر اوڑھ لیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار اور پیر کے دوران مری سمیت مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان، کشمیر اور وادی نیلم میں شہری برفباری کا نظارہ کر سکیں گے، بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بھی برفباری ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیر کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، راولپنڈی، لاہور سمیت بالائی پنجاب کے اکثر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے، گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویڑن دھند کی لپیٹ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :