پشاور: شدت پسندوں کا امن لشکر پر حملہ ، 4 اہلکار شہید

اتوار 2 فروری 2014 08:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء )پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم شدت پسندوں نے امن لشکر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 امن رضا کار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بڈھ بیر میں امن لشکر پر نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں امن لشکر کے 4 امن رضا کار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :