میونخ سکیورٹی کانفرنس سے مختلف رہنماوٴں کا خطاب

اتوار 2 فروری 2014 08:33

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ جرمنی کو عالمی سطح پر زیادہ متحرک کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میونخ میں سلامتی کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کے دوسرے روز ان کا کہنا تھا کہ جرمنی اتنا چھوٹا ملک نہیں ہے کہ وہ عالمی سیاست کو صرف ایک تماشائی کی حیثیت سے دیکھتا رہے۔ اس موقع پر انہوں نیکہا کہ یورپ کا تحفظ روس کے بغیر ممکن نہیں۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یورپ اور امریکا کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کے بقول یہ معاہدہ امریکا اور یورپ دونوں کے ہی مفاد میں ہے۔ یہ سہ روزہ اجلاس کل اختتام پذیر ہو گا۔