مصر،فیلڈ مارشل کا وزارت چھوڑنے اور مصری کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان،کابینہ میں تبدیلیاں عبوری وزیراعظم کے سعودی دورے کے بعد ہوں گی

اتوار 2 فروری 2014 08:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)مصر کے عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی نے فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی وزارت دفاع سے سبکدوشی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری کابینہ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کے تحت جنرل السیسی کو رواں ہفتے کے دوران فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے۔ تاکہ وہ فوج کی براہ راست ذمہ داری سے الگ ہو جائیں اور ان کیلیے ملکی باگ ڈور بطور صدر سنبھالنا ممکن ہو جائے۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مصری فوج کے نئے سربراہ یا کم از کم قائم آرمی چیف کا بھی اعلان کر دیا جائے۔ فلیڈ مارشل السیسی پچھلے سات ماہ سے مصر کی اپنی سرپرستی میں قائم عبوری حکومت میں وزیر دفاع کے طور پر حکومت میں فوج کی مسلسل نمائندگی کر رہے ہیں، تاہم انہیں صدارتی منصب پر فائز ہونے کیلیے کابینہ سے بھی الگ ہونا ہو گا۔ذرائع کے مطابق عبوری کابینہ میں تبدیلیاں وزیراعظم الببلاوی کے آئندہ دنوں دورہ سعودی عرب کے بعد کی جائیں گی۔ سعودی عرب عبوری حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔جن وزارتوں میں تبدیلی کا اکان ہے ان میں وزارت دفاع کے علاوہ بین الاقوامی تعاون بھی شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہر آنے والے دن میں عبدالفتاح کے صدر بننے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :