یورپی پارلیمنٹ کیلئے امیدوار کا تارکین وطن کی آمد روکنے پر زور،تارکین کی آمد و رفت جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا کاروبار بن چکا ہے،کلارا سمکورا

اتوار 2 فروری 2014 08:34

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)یورپی پارلیمنٹ کی ایک امیدوار نے یورپی ممالک میں ہونے والی امیگریشن کو مکمل طور پر روکنے پر زور دیا ہے۔ اس امر کا اظہار کلارا سمکووا نے اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ''ہم تارکین وطن سے یورپی یونین کو ہمیشہ محفوظ رکھیں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امیدوار کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی آمد ایک حقیقی مسئلہ ہے، آپ اس پر بات کر سکتے ہیں، آپ تمام چاہتے ہیں لیکن مدد نہیں کر پاتے، اس لیے افسوس کے ساتھ یہ کہنا ہے کہ تمام یورپی ملک صاف کہہ دیں کہ تارکین وطن نہیں چاہییں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یسا کرنے سے یورپی یونین میں شامل جنوبی ممالک کو بطور خاص فائدہ ہو گا۔یورپی امیدوار نے کہا ہم یہاں تارکین وطن کی صورت میں مذہبی انتہا پسندوں کو نہیں چاہتے۔ واضح رہے یورپی ترجمان خود کو اصلا رومانیہ کی شہری کہتی ہیں لیکن ان کی پارٹی کی سربراہ تومیو اوکامورا نے پیر کے روز ان کے رومانیہ سے تعلق کو چیلنج کیا تھا۔کلارا سمکورا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی آمد جرائم پیشہ عناصر کا من پسند کاروبار بن چکا ہے۔ اگر ان کے بارے میں برداشت کی پالیسی چھوڑ دی جائے تو جرائم پیشہ عناصر کا کاروبار بند ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :