حلب پر بمباری ، چھ افراد ہلاک

اتوار 2 فروری 2014 08:34

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)شامی افواج نے باغیوں کے زیر قبضہ حلب شہر کے شمالی علاقے میں بمباری کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بات انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے سرگرم کارکنوں کے ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حلب میڈیا سنٹر سے وابستہ ایک کارکن حسان ابو فیصل اور احمد الاحمد کا کہنا ہے کہ بمباری سے متعدد عمارات خاکستر ہو گئیں اور کم از کم دس گاڑیاں بھی جل گئیں۔اس بمباری کی زد میں آ کر مارے جانے والے افراد کی اکثریت اس علاقے سے نقل مکانی کی کوشش میں تھی کہ اچانک بمباری نے انہیں لقمہ اجل بنا دیا۔شامی حکومت کی افواج حب اور اس کے مضافات کو کافی عرصے سے نشانہ بنا رہی ہیں اور بمباری ان کا معمول ہے۔ بمباری کی وجہ سے یہ شہر تباہی کا منظر پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :