امریکہ اور یورپی یونین یوکرائن کی عوام کے ساتھ ہیں،جان کیری

اتوار 2 فروری 2014 08:35

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور یورپی یونین محفوظ اور خوشحال یوکرائن کے لیے وہاں کی عوام کی کوششوں میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی میں بین الاقوامی سلامتی کی کانفرنس سے ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے یوکرائن میں بحران وہاں کے عام لوگوں سے متعلق ہے جو کہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے حکومت مخالف مظاہرین کو عام معافی سے متعلق ایک مسودے پر دستخط کرکے اسے قانون کی شکل دے دی ہے۔63 سالہ صدر کی طرف سے اس عمل سے زیر حراست مظاہرین کو معافی اس وقت ملے گی جب ان کے ساتھی سرکاری عمارتوں کا قبضہ چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

حزب اختلاف نے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے جس کا اعلان صدر نے خرابی صحت کی وجہ سے اپنی تعطیلات سے ایک روز قبل کیا تھا۔

یوکرائن میں ایک ہفتے سے زائد عرصے تک لاپتہ رہنے والے حزب مخالف کے کارکن دمترو بلاٹوو کی بازیابی کے بعد جمعرات کو صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی تھی۔ دارالحکومت کیو کے نواح سے بازیاب ہونے والے اس کارکن کے چہرے پر زخمیوں کے نشانات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چند نامعلوم افراد نے یرغمال بناکر تشدد کر نشانہ بنایا۔دریں اثناء وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کے حالات کو معمول پر لانے کے لئے وہ ”فوری اقدامات“ کریں۔

وزارت کی وہب سائٹ پر شائع اس بیان میں کہا گیا کہ وزیر دافو پاویل لیبیدوو سے ملاقات کے دوران فوجی عہدیداروں کا خیال تھا کہ ”پر تشدد انداز میں سرکاری اداروں پر قبضہ، ریاستی اور مقامی حکومت کے کاموں میں مداخلت نا قابل قبول ہیں“۔

متعلقہ عنوان :