فرانسیسی صدر نے یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز مسترد کر دی ،یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز قابل عمل نہیں،فرانسوا اولانڈ

اتوار 2 فروری 2014 08:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز مسترد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور فرانس کے مابین ہونے والے پہلے دو طرفہ سربراہی اجلاس کے بعد اولانڈ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس موضوع کو ترجیح حاصل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانوی سوچ کو یورپ پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ آکسفورڈ شائر میں ہونے والے اس اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت کے بارے میں نظر ثانی کریں گے۔ کیمرون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے سے متعلق ریفرنڈم کروائیں گے۔