سابق صدر کا آرمی ہسپتال سے علاج نہ کرانا آرمی ادارے کی توہین ہے،اعتزاز احسن،پرویز مشرف کو سیاسی بیماری لاحق ہے،3نومبر کا اقدام ان کا ذاتی تھا،انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا،کمانڈو کو بہادر بننا چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 2 فروری 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سیاسی بیماری لاحق ہے،پاکستان میں آرمی ہسپتال سے علاج نہ کرانا آرمی ادارے کی توہین ہے،3نومبر کا اقدام ذاتی پرویز مشرف کا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا،بیرون ممالک سے علاج کرانے کے صرف بہانے کئے جارہے ہیں،سابق صدر کو اس عمر میں یہ بیماریاں عارضی ہیں اور سیاسی بیماری ہے،انہوں نے کہا3نومبر کا اقدام پرویز مشرف کا ذاتی تھا اور اس پر خصوصی عدالت فیصلہ کرے گی،سابق صدر علاج کے بہانے تلاش کرنے کے بجائے عدالت کا سامنا کرے،کمانڈو کو بہادر بننا چاہئے،انہوں نے کہا کہ12اکتوبر سے اگر کیس شروع کیا جائے تو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور (ق) لیگ کے قائدین بھی آرٹیکل6کے زمرے میں آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے عدلیہ کو بے اختیار ادارہ بنایا اور تاریخی اقدام کیا۔

متعلقہ عنوان :