لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،میجر(ر)محمد عامر،ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی رابطہ کرکے تعاون کی درخواست کرسکتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 2 فروری 2014 08:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر(ر) محمد عامر نے کہا ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی مدد مانگی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے طے کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو کسی بھی شخصیت سے رابطہ اور تعاون کی درخواست کرسکتے ہیں،کمیٹی نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ کس کے پاس جانا ہے اور کس کے پاس نہیں جانا،میں نے بھی اب تک کسی سے ملاقات نہیں کی،کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی جس کے پاس جانا ہوگا جاؤں گا،انہوں نے کہا کہ میڈیا سے تعاون کی درخواست ہے،انہیں مفروضوں پر مبنی خبریں نہیں چلانی چاہئیں،اس سے بدگمانی پیدا ہوتی ہے،لال مسجد کے خطیب سے ملاقات نہیں ہوئی،تاہم جب ضرورت پڑی تو ملاقات کریں گے،انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے میڈیا سے رابطے کیلئے عرفان صدیقی کو رابطہ کار مقرر کردیا ہے،وہ میڈیا کو آگاہ کریں گے

متعلقہ عنوان :