ذکاء اشرف کے بگ تھری بارے بیان کا جائزہ لیا جائیگا، ریاض پیر زادہ،ہاکی اور کرکٹ کے بہتر مستقبل کا فیصلہ وزیر اعظم کرینگے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ سرفہرست ہوگا،وفاقی وزیر کی تقریب میں گفتگو

اتوار 2 فروری 2014 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کا بگ تھری سے متعلق کے بیان کا جائزہ لیں گے اور کرکٹ اور ہاکی کے بہتر مستقبل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے کیونکہ ان کی فہم وفراست پر کوئی شک نہیں۔وہ ہفتہ کو یہاں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت قواعد سے ہٹ کر کھیلوں ک طرف توجہ نہیں دی بلکہ ان کی توجہ کسی اور چیز پر تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگ کر اچھا فیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ان کے بیان کو سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے بہتر مستقبل کے فیصلے وزیر اعظم کریں گے اور چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کا بگ تھری سے متعلق بیان کا بھی جائزہ لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ سرفہرست ہوگا اور حکومت کی خواہش ہے کہ مارچ کے مہینے میں مردم شماری کا کام شروع کر دے کیونکہ مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔