مشرف کی 7فروری کو پیشی کا امکان بھی مسترد،مشرف کوئی عام شخص نہیں کہ فوج ایسے ہی انہیں پولیس کے حوالے کردے گی‘ احمد رضاقصوری

پیر 3 فروری 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے 7 فروری کو ان کی خصوصی عدالت میں پیشی کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ان کی طبیعت بہتر ہوئی تو وہ پیش ہوں گے وگرنہ انہیں کسی طرح بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

احمد رضا قصوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کوئی عام شخص نہیں کہ فوج ایسے ہی انہیں پولیس کے حوالے کردے گی‘ ابھی تو اس بات کا فیصلہ ہونا ہے کہ ڈاکٹر انہیں کورٹ میں جانے کی اجازت بھی دیتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے عدالت میں پیش ہونے کے امکانات کم ہیں تاہم ان کی ضمانت کے حوالے سے عدالت نے جتنی رقم کہی وہ مچلکے جمع کرادئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :