افغانستان ، صدارتی انتخابات، انتخابی مہم کا آغاز

پیر 3 فروری 2014 07:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم کا آغاز کردیاگیا ۔ دو مہینے تک جاری رہنے والی اس انتخابی مہم کے اختتام پر پانچ اپریل کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں گیارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان امیدواروں میں 2009ء کے انتخابات میں حامد کرزئی سے شکست کھانے والے تاجک سیاستدان عبد اللہ عبد اللہ کے ساتھ ساتھ کرزئی کے بڑے بھائی قیوم کرزئی بھی شامل ہیں۔

دیگر امیدواروں میں ورلڈ بینک کے ٹیکنوکریٹ اشرف غنی، سابق وزیر خارجہ زلمے رسول اور جہادی پس منظر کے حامل عبدالرب رسول سیاف بھی نمایاں ہیں۔ کل ہفتے کے روز مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں عبد اللہ عبد اللہ کی انتخابی مہم میں شامل دو ارکان کو اْن کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔