یورپ امریکہ کیلئے ناگزیر پارٹنر ہے، امریکی وزیر دفاع

پیر 3 فروری 2014 07:56

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)امریکہ نے یورپ کو اپنا ناگزیر اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مستقبل ان نئے دوستوں کے ساتھ وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے ساتھ پارٹنر امریکہ کے لئے ناگزیر ہے ۔آئندہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے یورپی اتحادیوں کا کردار اہم ہوگا۔ ایشیائی بحرالکاہل میں امریکی کردار کے لئے بھی نئے پارٹنرز انتہائی اہم ہیں اور ہم سب مل کر ہی مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :