اورکزئی ایجنسی، ایک گھر سے چا ر بھائیوں سمیت چھ مزدوروں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد،پولٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ، علاقے میں خوف و ہراس، فورسز کا سرچ آپریشن جاری

پیر 3 فروری 2014 07:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں ایک گھر سے چا ر بھائیوں سمیت چھ مزدوروں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد،مقتولین کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح فیروز خیل کے گاؤں سند راوی کے ایک گھر سے چھ افراد کی لاشیں ملیں جن کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کیا گیاقتل ہونے والوں میں دو بھائی فیروز خان،شاہ لوکئی ولد عطاء خیل اور دو بھائی حاجی وطن خان ، حاجی مست خان ولد سید افضل اور خان ضمیر ، معین خان ساکنان خیبر ایجنسی شامل ہیں تمام افراد کو رات کے وقت گھر کے اندر قتل کیا گیاصبح قریبی گھر والوں نے شک ہونے پرپولٹیکل انتظامیہ کو بتایا جنہوں نے فورسز کے ہمراہ پہنچ کر لاشوں کو کلایہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاذرائع کے مطابق قتل ہونے والے افراد خیبر ایجنسی سے محنت مزدوری کی غرض سے اورکزئی آئے تھے اوریہاں عبدالولی خان نا می شخص کے گھر میں رہائش پذیر تھے پولٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔