طالبان سے مذاکرات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ،رچرڈاولسن ،ریاستی رٹ کے قیام کیلئے پاکستانی کوششوں کے حامی ہیں ،ڈرون حملے کم ہوگئے ،طریقہ کارپرنظرثانی ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 4 فروری 2014 07:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ،ریاستی رٹ کے قیام کیلئے پاکستانی کوششوں کے حامی ہیں ،ڈرون حملے کم ہوگئے ،طریقہ کارپرنظرثانی ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے مختصرانٹرویومیں رچرڈاولسن نے کہاکہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے سٹیٹ آف یونین سے خطاب میں ڈرون حملوں میں کمی کاذکرکیاتھا،اب ڈرون حملے کم ہوگئے ہیں اوران کے طریقہ کارپربھی نظرثانی ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیکورٹی پرتبصرہ امریکی پالیسی نہیں طالبان سے مذاکرات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ،ہم ریاستی رٹ کے قیام کیلئے پاکستانی کوششوں کے حامی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے بارے میں پاکستان اورامریکہ کاموٴقف ایک جیساہے۔