معروف امریکی اداکار فلپ سیمور ہوفمین انتقال کر گئے

منگل 4 فروری 2014 07:43

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)معروف امریکی اداکار فلپ سیمور ہوفمین نیو یارک میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ایک ٹیلی فون کال کے بعد پولیس مقامی وقت کے مطابق صبح سوا گیارہ بجے ہوفمین کے اپارٹمنٹ پہنچی، جہاں وہ مردہ حالت میں ملے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوفمین کی موت کی ممکنہ وجہ منشیات کا حد سے زیادہ استعمال ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ہوفمین کو سن 2005ء میں اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا تھا، جب کہ دیگر تین مواقع پر وہ معاون اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیے گئے تھے۔