تھائی لینڈ، مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

منگل 4 فروری 2014 07:43

بنکاک ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)تھائی لینڈ میں احتجاجی مظاہرین وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ اْلٹنے کے لیے مزید مظاہرے جاری رکھیں گے، حزب اختلاف انتخابات کے نتائج ابھی کئی ہفتوں تک متوقع نہیں اور جیتنے والی جماعت اْس وقت تک حکومت نہیں بنا سکے گی جب تک اْن حلقوں میں بھی ووٹنگ نا کروا لی جائے جہاں یہ عمل روکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے اتوار کو ہوئے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ اْلٹنے کے لیے مزید مظاہرے جاری رکھیں گے۔ملک میں حزب مخالف کی ’ڈیموکریٹ پارٹی‘ نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا جب کہ ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتے ہوئے بعض انتخابی حلقوں میں ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

مظاہرین نے پیر کو کہا کہ انتخابات کو منسوخ کروانے کے لیے کئی سطحوں پر کوششیں جاری رکھیں جن میں قانونی چارہ جوئی کا راستہ بھی شامل ہے۔انتخابات کے نتائج ابھی کئی ہفتوں تک متوقع نہیں اور جیتنے والی جماعت اْس وقت تک حکومت نہیں بنا سکے گی جب تک اْن حلقوں میں بھی ووٹنگ نا کروا لی جائے جہاں یہ عمل روکا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :