امریکی امیگریشن سسٹم، ریپبلکنز کا اوباما پر الزام

منگل 4 فروری 2014 07:44

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)مریکا میں ریپبلکن پارٹی کے سیاستدانوں نے ملکی امیگریشن سسٹم میں بہتری کی کوششوں میں ناکامی کے حوالے صدر باراک اوباما کو قصور وار ٹھہرانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریپبلکن پارٹی کے مطابق اگر امریکی امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لیے ریپبلکن پارٹی کی تجاویز پر قانون سازی نہ کی گئی تو اس کے ذمے دار صدر اوباما ہوں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ایک سرکردہ رہنما اور ریاست لوئزیانا کے گورنر بوبی جندل کے مطابق اگر اوباما انتظامیہ اس سال بھی امیگریشن نظام کو بہتر بنانے میں ناکام رہی، تو یہ واضح طور پر صدر اوباما کی غلطی ہو گی۔