سینٹ ، بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے بارے قرارداد متفقہ طورپر منظور ،طالبان بے روزگاری کا ردعمل ہیں ، سینیٹر طلحہ محمود،حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،قادر بلوچ

منگل 4 فروری 2014 07:40

ء اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء) سینٹ نے ملک میں بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کے حوالے سے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے جبکہ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ طالبان بے روزگاری کا ردعمل ہیں ، وفاقی وزیر سیفران جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔

پیر کو سینٹ میں سینیٹر طلحہ محمود نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت ملک میں بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

قرارداد پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ سے جرائم بڑھ رہے ہیں طالبان بھی بے روزگاری کا ردعمل ہیں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے دھکے کھا رہے ہیں جس محکمے کا جائزہ لیا جائے تو وہاں افرادی قوت کی کمی کی شکایت ہے تعلیم یافتہ نوجوانوں کوبیرون ملک مواقع مل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ رہے ہیں قرارداد پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہم اس قرارداد سے متفق ہیں حکومت بے روزگاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاک سرمایہ کار یہاں آئیں انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے کراچی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں یہ ملک سرمایہ کاری کے لیے بہت اچھی جگہ ہے ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :