گولڈن ٹیمپل میں کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کا مشورہ دیا تھا، ولیم ہیگ

بدھ 5 فروری 2014 04:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء)برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ایک سرکاری تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن حکام نے بھارت کو 1984ء میں امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے مشورے کا اثر محدود رہا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں جاری کی گئی سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر نے ایلیٹ SAS اسپیشل ایئر سروس کے ایک اہلکار کو گولڈن ٹیمپل کی کارروائی میں مشاورت کے لیے بھارت بھیجا تھا۔ گزشتہ ماہ یہ معاملہ سامنے آنے پر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔