مصر: مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کا عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن ، جھڑپوں کے دوران 41عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ، سکیورٹی فورسز کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 5 فروری 2014 04:42

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء) مصر میں سکیورٹی فورسز کا عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن ، جھڑپوں میں 41عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے جنوبی شہر رفاہ میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث فوج نے آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے دوران 15 خطرناک جرائم میں ملوث عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب ایک اور شہر شیخ زائد میں بھی آپریشن کیا گیا جہاں جھڑپوں کے دوران 26سے زائد عسکریت پسند ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں ۔ سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :