طالبان کا عمران خان پر اعتماد کرنا اچھا اقدام ہے‘ شاہ محمود قریشی،عمران امن کو فروغ دے سکتے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 فروری 2014 04:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان کا عمران خان پر اعتماد کرنا اچھا اقدام اور بڑی بات ہے‘ وہ سیاسی لیڈر اور پارٹی سربراہ ہیں‘ امن کو فروغ دے سکتے ہیں‘ تحریک انصاف کے مشیر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں تحریک طالبان کے مشیر نہیں۔

ہم امن عمل کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے رستم شاہ مہمند کو اپنا مشیر بنایا ہے۔ ہماری طرف سے وہ تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کا موقف تو دے سکتے ہیں اس حوالے سے نمائندگی نہیں کرسکتے۔ اگر طالبان نے ان پر اعتماد کیا ہے تو یہ بڑی بات ہے لیکن ہم طالبان کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے۔