کوئٹہ ،بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ایف اے /ایف ایس سی کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان ،8ہزار299میں سے5574امیدوار کامیاب ، کامیابی کا تناسب68.37فیصد رہا

بدھ 5 فروری 2014 04:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء )بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے /ایف ایس سی کے ضمنی امتحانات2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا 8ہزار299میں سے5574امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب68.37فیصد رہانتائج کا اعلان بورڈ کے چیئرمین سعداللہ توخئی نے اپنے دفتر میں کنٹرولر امتحانات منیر احمد ندوزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا چیئر مین بورڈ سعداللہ توخئی نے کہا کہ ضمنی امتحانات 24اکتوبر 2013کو شروع ہوئے اور 9دسمبر 2013ء کو ختم ہوئے ایف ایس ایس پری میڈیکل گروپ میں 2246میں 1517جبکہ پری انجینئرنگ میں 2042ء میں1286امیدوار کامیاب قرار پائے اسی طرح ایف اے سائنس گروپ میں389میں سے217جبکہ آرٹس گروپ میں3622میں سے2654امیدوار کامیاب قرار ہائے سعداللہ توخئی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے باوجود بورڈ نے ایک ماہ 26دن میں نتائج تیار کئے امتحانات میں نقل اور غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر 58امید واروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جن میں سے20کا تعلق خضدار سے ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بورڈ کو امتحانا ت میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ کے ٹی اے ، ڈی اے بڑھانے کی مد میں ڈھائی کروڑ کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑرہے ہیں ، حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے بورڈ کا سالانہ گرانٹ بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کے اخراجات کا بوجھ طلباء کو فیسوں کی شکل میں برداشت کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام اور تعلیمی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ حکومت بورڈ کی سالانہ گرانٹ بحال کرے انہوں نے کہا کہ میڑک کے امتحانات اٹھارہ فروری سے شروع ہوں گے مستقبل میں امتحانی پرچے ایسے تیار کئے جارہے ہیں جس سے قابل بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لورالائی اور تربت میں بورڈ بنائے جارہے ہیں جن کیلئے مختص کئے گئے فنڈز کم ہیں۔