آرمی چیف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں،دفاعی،سیکورٹی، علاقائی تعاون اور تعلقات کی مضبوطی کیلئے اقدامات بارے تبادلہ خیال

جمعرات 6 فروری 2014 02:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے پہلے روزسعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود،سعودی نائب وزیرداخلہ عبدالرحمن بن علی الرباعین ،چیف آف جنرل سٹاف شاہی مسلح افواج جنرل حسین بن عبداللہ القبایال اورسعودی شاہی زمینی افواج کے کمانڈر عیدبن عوادالشالوی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اورسیکورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون اور تعلقات کی مضبوطی کیلئے اقدامات پرتوجہ مرکوزکی گئی ۔آرمی چیف نے پاکستانی حکومت اورعوام کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کااظہارکیااورپاکستان اوراس کی مسلح افواج کی حمایت پرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔آرمی چیف کوسعودی ولی عہدکی جانب سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزایکسیلنس ایوارڈسے بھی نوازاگیا۔بعدازاں آرمی چیف نے جنرل حسین بن عبداللہ القبایال کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :