امریکی سفارتخانہ کی توسیع بارے سوال مختلف وزارتوں کے درمیان ”فٹبال“ بن کر رہ گیا،وزارت خارجہ کا جواب سے انکار، معاملہ کابینہ ڈویژن پر ڈال دیا ہے،ذرائع

جمعرات 6 فروری 2014 02:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے قومی اسمبلی میں امریکی سفارتخانہ کی توسیع کے بارے میں سوال مختلف وزارتوں کے درمیان فٹبال بن کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کا وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کی توسیع کے منصوبے کی منظوری کے حوالے بتانے سے انکار کر دیا ہے اور معاملہ کابینہ ڈویژن پر ڈال دیا ہے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ سے سوال کیا کہ حکومت نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی ہے اور اس عمارت میں5 ہزار افراد رہائش پذیر ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے جواب دینے کی بجائے معاملہ وزارت کابینہ ڈویژن پر چھوڑ دیا کہ اس کا جواب وہ دیں گے۔