این ایس اے نے سابق جرمن چانسلر شروڈر کی بھی نگرانی کی تھی،رپورٹ

جمعرات 6 فروری 2014 02:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) امریکی خفیہ ادارے این ایس اے نے سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر کی بھی جاسوسی کی تھی۔ جرمن ریڈیو این ڈی آر اور اخبار زوڈ ڈوئچے سائنگ کے مطابق گیرہارڈ شروڈر 2002ء میں این ایس کی اس فہرست میں شامل تھے، جو مختلف شخصیات اور اداروں کی جاسوسی کے لیے تیار کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق جرمن چانسلر کی جانب سے عراق جنگ میں امریکا کا ساتھ نہ دینے کی وجہ سے ان کی جاسوسی کی گئی تھی۔ جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا تذکرہ سی آئی اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویز میں بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :