حکومت طالبا ن کے ساتھ مذاکرات پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے ،مولانا محمد خان شیرانی،ملک میں اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا اثر ورسوخ ہے ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

جمعرات 6 فروری 2014 01:58

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حکومت طالبا ن کے ساتھ مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے کیونکہ ملک میں اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا اثر ورسوخ ہے جعفرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں اداروں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مصنوعی جنگ میں پھنس چکے ہیں جس سے نکلنا بہت ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ملک میں آج تک طاقتوروں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا جنرل پرویزشرف بھی عدالت میں پیش نہیں ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے منتخب نمائندے ہیں اور ہمارے حلقے کے عوام امید رکھتے ہیں کہ ان کے چھوٹے بڑے ترقیاتی کاموں میں ہم مدد کریں شاید بلوچستان حکومت کو ہمارا یہ طریقہ کار پسند نہیں آرہا جس کی وجہ سے وہ ہمارے ترقیاتی فنڈ رلیز نہیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امن و بھائی چارے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو اپنی راہداری یا کارڈ والے لوگوں کی لسٹ شایع کرنی ہوگی تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ کارڈ حاصل کرنے والے کون ہیں۔وزیر داخلہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معصوم لوگوں کی جانیں اور عزت محفوظ بنانے کی ہی ممکن کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ اور راہداریاں کن کن دافعی ادروں اور ایجنسیوں کے پاس ہیں اگر چہ ہیں تو ان کے بھی نام شایع کریں۔

متعلقہ عنوان :