سپریم کورٹ میں بارججزکی عدم دستیابی، آج اورکل لگائے گئے بہت سے مقدمات ڈی لسٹ کردیئے گئے

جمعرات 6 فروری 2014 02:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)سپریم کورٹ میں بارججزکی عدم دستیابی کی وجہ سے آج (جمعرات )اورکل ( جمعہ کو )لگائے گئے بہت سے مقدمات ڈی لسٹ کردیئے گئے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے ویب سائیٹ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بنچ نمبر1,2,4اوربنچ نمبر6میں بہت سارے مقدمات ڈی لسٹ کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ججزدستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے بنچوں کی ترتیب تبدیل ہوگئی ہے اورکئی مقدمات ڈی لسٹ ہوگئے ہیں ،تاہم چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کنٹونمنٹ بورڈمیں بلدیاتی انتخابات سیکرٹری دفاع توہین عدالت کیس اورسندھ اورپنجاب کی جانب سے حدبندیوں بارے درخواستوں کی سماعت کریگا جسٹس خلجی عارف حسین اس بنچ کا حصہ نہیں ہیں ۔

جبکہ ٹیکس اور دیگر الیکشن معاملات اوردیگرمقدمات کی سماعت نہ ہونے کاامکان ہے

متعلقہ عنوان :