سندھ پنجاب بلدیاتی الیکشن،سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت(آج) ہوگی

جمعرات 6 فروری 2014 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات سے متعلق درخواست کی سماعت(آج)6 فروری کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بدولت کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے دائر درخواست کی سماعت 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کی سربراہی چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کریں گے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ۔اس لئے عدالت عظمی نئے شیڈول کے لئے ہدایات جاری کرے ۔