کراچی ، ماں بیٹے سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد ،فائرنگ کے واقعات میں اہلسنت والجماعت کے2کارکنوں اور خاتون سمیت5افراد زخمی

جمعرات 6 فروری 2014 02:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں اہلسنت والجماعت کے2کارکنوں اور خاتون سمیت5افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں فلیٹ سے خاتون اور لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 55سالہ حفیضہ بی بی اور25سالہ محمود کے نام سے ہوئی ہے اوریہ آپس میں ماں بیٹے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دونوں کی موت زہر خوانی سے ہوئی ہے تاہم واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ کراچی کے علاقے میں قائد آباد پل کے نیچے ملیر ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے لاش کو پولیس نے جناح اپستال منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

دوسری جانب لانڈھی میں گلزار مدینہ مسجد کے قریب اہلسنت ولجماعت کے رہنما محی الدین شاہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔تاہم فائرنگ کے واقعہ میں وہ محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ میں اہلسنت والجماعت کے2کارکن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جب کہ کورنگی سو کوارٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :