آئی سی سی نے مینز اور ویمن ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچوں کا شیڈول جاری کردیا ،گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 17مارچ کو نیوزی لینڈ ، دوسرا 19مارچ کو ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کھیلے گی ، ویمن کرکٹ ٹیم پہلا میچ 18مارچ انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا

جمعرات 6 فروری 2014 01:54

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچوں کا شیدول جاری کردیا پاکستان پہلا میچ 17 مارچ ‘ دوسرا 19 مارچ کو کھیلے گا ویمن کرکٹ ٹیم پہلا میچ 18 دوسرا 20 مارچ کو کھیلے گی آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچوں کا شیڈول جاری کردیا ہے بارہ مارچ کو وارم اپ میچز شروع ہوں گے جبکہ پاکستان پہلا وارم اپ میچ 17 مارچ کو میرپور میں نیویز لینڈ کے خلاف کھیلے گا دوسرا میچ 19 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا سولہ مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 21 مارچ کو بھارت سے مدمقابل ہوگا اور 23 مارچ کو پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائے گی اور 30 مارچ کو ٹی جی سی سے مقابلہ ہوگا یکم اپریل کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی خواتین کے وارم اپ میچز میں پاکستان 18 مارچ کو انگلینڈ سے مدمقابل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :