پاکستان،آئی ایم ایف پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے

جمعہ 7 فروری 2014 08:05

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج بروز(جمعہ)کو دبئی میں شروع ہوں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات تین روزتک جاری رہیں گے ،پاکستانی وفدکی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈارکریں گے ۔