طالبان کو قیام امن کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے ، سید خورشید شاہ ،دہشتگردی اسلام اور آئین و قانون کے منافی ہے، پیپلز پارٹی دہشتگردی سمیت پاکستان کو کمزور کرنے کی ہرسازش کی مذمت کرتی ہے، بیان

جمعہ 7 فروری 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان کو قیام امن کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے ، دہشتگردی اسلام اور آئین و قانون کے منافی ہے ، پیپلز پارٹی دہشتگردی سمیت پاکستان کو کمزور کرنے کی ہرسازش کی مذمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں جس کا میں قیام امن ، عوام ، حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ خواہش ہے طالبان کوبھی قیام امن کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے آئین کا احترام اور پاسداری سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود شاہ احمد نورانی اور پروفیسر غفور جیسے رہنما آئین بنانے والوں میں شامل تھے ۔