پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہیں،بھارت،مذاکرات تشدد سے پاک ماحول میں ہی کامیاب ہو سکتے ہیں، وزیر مملکت برائے خارجہ امور

جمعہ 7 فروری 2014 08:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے تاہم مذاکرات کے لئے دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول درکار ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور پری نیت کنور نے لوک سبھا اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات کا حل باہمی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس کے مفاد میں ہے تاہم مذاکراتی کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول دستیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف شفاف ٹرائیل کر کے اعتماد سازی اور بات چیت کے لئے ماحول ساز گار بنائے ۔

متعلقہ عنوان :