پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہیں ، اقوام متحدہ ،دنیا کے دیگر تنازعات کی طرح ہمارے دفاتر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ، ترجمان بان کی مون

ہفتہ 8 فروری 2014 08:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے نائب نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے دیگر تنازعات کی طرح ہمارے دفاتر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اس کے لئے پاکستان اور بھارت کی جانب سے درخواست کی ضرورت ہے ۔